بریکنگ نیوز

زرعی یونیورسٹی پشاور, کینٹین میں معمولی جھگڑا طلبہ کا احتجاج، وارڈن آفس میں توڑ پھوڑ اور آگ لگا دی

یونیورسٹی انتظامیہ کی مداخلت پر فریقین میں راضی نامہ، پولیس کو کارروائی سے روک دیا گیا

پشاور (جنرل رپورٹر) زرعی یونیورسٹی پشاور کی کینٹین میں طلبہ اور عملے کے درمیان معمولی بات پر شروع ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں مشتعل طلبہ نے رات گئے شدید ہنگامہ آرائی کی اور وارڈن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے بعد سرکاری دستاویزات کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کینٹین میں کسی نامعلوم بات پر تکرار سے شروع ہوا۔ مشتعل طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے وارڈن آفس پر دھاوا بول دیا، جہاں انہوں نے دروازے توڑ دیے اور دفتر میں موجود اہم ریکارڈ کو نذر آتش کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پرووسٹ اور دیگر یونیورسٹی افسران موقع پر پہنچ گئے اور طلبہ کے ساتھ مذاکرات کیے۔

پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صلح صفائی کی کوششوں کے بعد فریقین کے درمیان راضی نامہ طے پا گیا ہے اور معاملہ رفع دفع کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تاحال پولیس کو کسی قسم کی قانونی کارروائی یا مراسلہ ارسال نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے پولیس نے باقاعدہ رپورٹ درج نہیں کی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایم ڈی بی-ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سرکی روڈ کا دورہ، تربیتی سہولیات کا جائزہ

کوئٹہ(ایجو کیشن رپورٹر)بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر زرکون نے…

12 منٹس ago

ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا…

21 منٹس ago

قومی اوپن سورس تعلیمی ڈیٹا پلیٹ فارم کی تیاری پر کام جاری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان میں غیر ملکی مالی معاونت سے جاری تعلیمی اصلاحات کے منصوبے  (ایکشنز…

40 منٹس ago

کراچی انٹر بورڈ، کامرس گروپس کے نتائج کا اعلان، پرائیویٹ کالج نے تمام پوزیشنز اپنے نام کر لیں

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس…

5 گھنٹے ago

پرائمری سکولوں میں خاکروب کی پوسٹ کی منظوری دی جائے، صدر اپٹا

پشاور (سپیشل رپورٹر)  آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر عزیز…

6 گھنٹے ago

بلوچستان، 95 یونیورسٹی اساتذہ ملازمت سے برطرف، مزید 2 کے خلاف مقدمات زیر التوا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)  بلوچستان حکومت نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں…

6 گھنٹے ago