بریکنگ نیوز

صوبے کی 9 جامعات میں بھرتیاں بند، حکومت نے تقرریوں کا عمل روک دیا

پشاور (نیوز رپورٹر)

خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کی مختلف جامعات میں جاری بھرتیوں کے عمل کو انکوائری مکمل ہونے تک مکمل طور پر روکنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبے کی مختلف جامعات میں حالیہ بھرتیوں اور سلیکشن بورڈز کے فیصلوں پر اٹھنے والے سوالات کے بعد یہ بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی تشکیل سرکاری مراسلے کے مطابق متعلقہ وائس چانسلرز اور رجسٹرارز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سلیکشن بورڈز کی کارروائیوں اور تقرریوں کے عمل کی چھان بین کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے 6 مئی 2026 کو جاری ہونے والے اس مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک تقرریوں کا عمل موخر رکھا جائے۔

ہاسٹل انتظامیہ کا طالبات کے ساتھ فراڈ، ایم ڈی کیٹ کے داخلے کے نام پر لاکھوں بٹور لیے

متاثرہ جامعات کی فہرست انکوائری کے دائرہ کار میں آنے والی 9 جامعات میں درج ذیل شامل ہیں یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور یونیورسٹی آف ملاکنڈ یونیورسٹی آف سوات شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرنگل دیر اپر یونیورسٹی آف ہری پور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور

یونیورسٹی آف صوابی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ نے 30 اپریل 2026 کے نوٹیفیکیشن کے تحت انکوائری کمیٹی قائم کی تھی جو سلیکشن بورڈز کے طریقہ کار اور بھرتیوں کے مراحل کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے جامعہ کی موجودہ مالی و…

1 گھنٹہ ago

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

3 گھنٹے ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

7 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

7 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

1 دن ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

1 دن ago