Categories: بریکنگ نیوز

زکریا یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس ، بجٹ پر شدید اختلافات، بائیکاٹ کے بعد کورم ٹوٹ گیا

 

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر)
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں اساتذہ کے جاری شدید احتجاج کے دوران وائس چانسلر کی زیر صدارت منعقد ہونے والا سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس شدید بدنظمی، بائیکاٹ اور کورم نہ ہونے کے باعث ایجنڈا مکمل کیے بغیر ہی نا کام ختم ہو گیا۔”>اہم تفصیلات و پیش رفت

بائیکاٹ کی وجوہات
سنڈیکیٹ ممبر حیدر علی نے اپنے دو اہم معاملے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ان کی تقلید کرتے ہوئے بزوٹا (BZUTA) کے نمائندوں

ڈاکٹر ساجد طفیل اور ڈاکٹر امداد اللہ نے بھی کارروائی سے الگ تھلگ رہنے کا اعلان کیا۔

ناقص نتائج کے حامل سکول سربراہان نوکریوں سے برخاست ہوں گے۔ وزیر تعلیم
یو ٹی ایف کے تحفظات:
یونیورسٹی ٹیچرز فورم (UTF) کے عہدیداروں نے وائس چانسلر کے مبینہ رویے اور تحفظات پر شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا۔

رجسٹرار کی ثالثی
رجسٹرار محمد اعجاز احمد
نے بزوٹا کے دونوں ارکان کو منا کر اجلاس میں واپس لائے، جبکہ وائس چانسلر کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی دہانی کے بعد یو ٹی ایف کے نمائندے بھی شرکت پر راضی ہو گئے۔

ناکامی کا سبب: تمام تر منّت سماجت کے باوجود اجلاس کا کورم پورا نہ ہو سکا، جس کے باعث بجٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے التوا کا شکار ہو گئے اور اجلاس ایجنڈا مکمل کیے بغیر برخواست کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں نئے ٹرانسفر کے عمل پر بھی شدید اختلافات برقرار ہیں اور موجودہ کشیدگی کے باعث انتظامی بحران مزید سنگین ہونے کا اندیشہ ہے۔<

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن شہناز صلاح الدین انتقال کر گئیں

بہاولپور (ایجو کیشن رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن میڈم شہناز صلاح…

1 گھنٹہ ago

ایم ڈی پنجاب ٹیچر فاؤنڈیشن،  وزیر احمد آغا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر( جنرل) تعینات کر دیا گیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے انتظامی بنیادوں پر اعلیٰ…

2 گھنٹے ago

تعلیمی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پشاور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے صوبے میں تعلیمی زوال اور یونیورسٹیوں کی…

3 گھنٹے ago

سکولوں سے باہر ایک لاکھ بچوں کو تعلیمی نظام میں لے آئے ہیں۔سردار علی شاہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں نان…

4 گھنٹے ago

گورنمنٹ کالج پشاور طلباء ہنگامہ آرائی، جھگڑا اور فائرنگ: تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور (کرائم رپورٹر) گورنمنٹ کالج طلباء کے مابین ہنگامہ آرائی، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی…

4 گھنٹے ago

یو ای ٹی لاہورمیں گرینویٹ قابلِ تجدید توانائی چیلنج 2026 کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور گرین یوتھ موومنٹ…

12 گھنٹے ago