لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ہوم اسٹیشن سے باہر امتحانی یا پریکٹیکل ڈیوٹی تفویض کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کالجز پنجاب نے صوبے کے تمام ڈائریکٹرز ایجوکیشن کو پرنسپلز کی امتحانی ڈیوٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں
ہدایات کے مطابق سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ایسی کوئی امتحانی یا پریکٹیکل ڈیوٹی نہ دی جائے جس کے لیے انہیں اپنا ہوم اسٹیشن چھوڑنا پڑے، اگر کسی پرنسپل کو باہر ڈیوٹی تفویض کی جائے تو متعلقہ بورڈ یا یونیورسٹی کو فوری آگاہ کیا جائے تاکہ کالج کے انتظامی و تعلیمی امور کی مؤثر نگرانی متاثر نہ ہو
سرکاری کالجز پرنسپلز کی ہوم اسٹیشن سے باہر امتحانی ڈیوٹی پر پابندی