Categories: کالجز

سندر لاہور میں کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

سندر لاہور میںکالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا فوری ایکشن

لاہور (کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے میں کالج جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم طالبہ پر نازیبا آوازیں کستے ہوئے اور غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ متاثرہ طالبہ کے شور مچانے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے۔

شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع ملتے ہی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری ایکشن لیا اور متعلقہ پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو قابو کر لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے قیام کا مقصد خواتین کو فوری تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیمی اداروں اور کام کی جگہوں پر خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

17 منٹس ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

2 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

2 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

2 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

3 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

4 گھنٹے ago