فیصل آباد، انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پنجاب کالج کی ٹیم 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ اول
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ
سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ اسپائر کالج سرگودھا روڈ میں منعقد
ہوئی، جس میں 5 کالجز کی ٹیموں نے سات ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیا۔
چیمپئن کا اعزاز پنجاب گروپ آف کالج کی ٹیم نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ حاصل کیا۔ سپیریئر کالج کی ٹیم نے دو سلور
کوئٹہ، ہیلپرز پبلک سکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی شرکت
اور چار برونز میڈلز کے ساتھ سیکنڈ پوزیشن حاصل کی، جبکہ تھرڈ پوزیشن اسپائر کالج کی ٹیم نے دو سلور اور دو
برونز میڈلز حاصل کر کے اپنے نام کی۔ اسلامیہ کالج کی ٹیم نے دو سلور اور ایک برونز میڈل کے ساتھ چوتھی پوزیشن
حاصل کی۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر رفعت اقبال، ڈائریکٹر سپورٹس خالد یعقوب، ڈائریکٹر سپورٹس فرقان احمد
و دیگر موجود تھے جبکہ ریفریز کے فرائض محمد عاطف، نومائ ملک، محسن گجر، محمد اکرم اور مشتاق علی نے
انجام دیے۔
ڈیرہ غازی خان (ایجوکیشن رپورٹر) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں قیام کے بعد پہلی…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے رفاہ یونیورسٹی کا…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں اپلائیڈ زولوجی سوسائٹی آف پاکستان کے…
حافظ آباد (نمائندہ حصوصی) گوجرانوالہ روڈ پر تھانہ صدر کے قریب تیز رفتار کار نے…
غزہ/رام اللہ (انٹر نیشنل ڈیسک) غزہ کی پٹی میں مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں…
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…