اہم ترین

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں...

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت...

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ...

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا...

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی...

زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پنشن فنڈز میں 7 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن، چیف اکاونٹنٹ گرفتار

حیدرآباد (ایجو کیشن رپورٹر) اینٹی کرپشن حیدرآباد نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں پینشن فنڈز میں کرپشن کے ایک بڑے اسکینڈل کا پردہ چاک کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چیف اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر یونیورسٹی ملازمین کی پینشن کی مد میں 7 کروڑ روپے سے زائد رقم کا غبن کرنے، دھوکہ دہی، اور فراڈ کے ذریعے رقم غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا سنگین الزام ہے

پشاور, پروفیسر ڈاکٹر طاہر عثمان ویٹرنری کالج کے پرنسپل تعینات

تفصیلات کے مطابق، زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے رجسٹرار نے یونیورسٹی اکاؤنٹس سے پینشن کی مد میں غیر قانونی ادائیگیوں اور کرپشن کی باقاعدہ شکایت اینٹی کرپشن کو درج کرائی تھی۔ اس کے بعد یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی کے چیئرمین نے ٹھوس دستاویزی شواہد اینٹی کرپشن کے حوالے کیے

اینٹی کرپشن حیدرآباد نے انکوائری کی تو چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے۔ انکوائری کے دوران، 7 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کے شواہد ملے۔ ملزم نے اس بڑی رقم کو پہلے 25 نشان دہی کردہ مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیا اور پھر وہاں سے دھوکہ دہی کے ذریعے اسے اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کر لیا

ملک کی 33فیصدآبادی دماغی امراض میں مبتلا ہے ۔ڈاکٹر اخونزادہ واجد

اینٹی کرپشن نے ٹھوس شواہد ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدرآباد، محمد نواز پنہور کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ پریونشن آف کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5(2)، تعزیرات پاکستان   دفعات 420، 467، 468، 477، 471 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے

اینٹی کرپشن کے حکام نے زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں چھاپہ مار کر چیف اکاؤنٹنٹ، فراز اشرف شیخ کو گرفتار کر لیا۔ مقدمے میں ملزم کے علاوہ جونیئر کلرک وقاص بھٹی کا نام بھی شامل ہے۔ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔