اہم ترین

سندھ کے 750 سکولوں کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری

  کراچی (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر...

ڈپٹی کمشنر لاہورکامریم نواز سکول فار اسپیشل چلڈرن کادورہ

لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے بلدیاتی...

گورنر کے پی کے کا جامعات میں غیر ضروری بھرتیاں بند کرنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے...

سندھ کے 750 سکولوں کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری

 

کراچی (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 53واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران تعلیم کے شعبے سے متعلق ایک اہم فیصلے میں سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پروجیکٹ، سندھ ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن پروگرام اور پیپلز سکولز اقدام کے تحت دوسرے مرحلے میں 750 سکولوں کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی۔ پروگرام کی اہم تفصیلات:

بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری سرمایہ کاری بڑھانے پر زور، ’نیشنل گرلز ایجوکیشن فنانسنگ کانفرنس 2026‘ کا انعقاد

سکولوں کی تقسیم: اس پروگرام میں سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پروجیکٹ کے 453 سکول (جن میں 401 اضافی مالی معاونت اور 52 اصل مالی معاونت کے تحت قائم ہیں)، 295 اسکول اور انگریزی ذریعہ تعلیم کے 2 پیپلز اسکول شامل ہیں. انتظامی معاہدے اور تیاری: تعلیمی انتظامی ادارے ان سکولوں کا انتظام 10 سالہ خدماتی انتظام کے معاہدوں کے تحت سنبھالیں گے۔ معاہدے کے نفاذ سے قبل 3 ماہ کی تیاری کا عرصہ ہوگا.

ذمہ داریاں اور مالی معاونت: نجی منتظمین اساتذہ کی تنخواہوں، غیر تدریسی عملے، انتظامی اخراجات، یونیفارم، سٹیشنری اور دیگر ضروری خدمات کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ ان اخراجات کی مالی معاونت حکومت سندھ فراہم کرے گی. طلبا کی گنجائش: ان 750 سکولوں میں مجموعی طور پر 345,940 طلبا کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت ان میں 188,852 طلبا زیر تعلیم ہیں۔ بورڈ کے مطابق اس اقدام سے معیاری تعلیم تک رسائی بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں.