اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

سندھ یوتھ اپرچونٹی فیسٹیول کا 17 ستمبر سے لاڑکانہ میں انعقاد

لاڑکانہ (خصوصی رپورٹر) سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں، تعلیم، جدید مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے منسلک کرنے کے لیے 3 روزہ "سندھ یوتھ اپرچونٹی فیسٹیول” 17، 18 اور 19 ستمبر 2026ء کو لاڑکانہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ فیسٹیول محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حکومتِ سندھ کے تعاون سے ‘پریمورا ایونٹس اینڈ پروڈکشن’ کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز محمد بخش خان مہر اور سیکرٹری منور علی مہیسر کی خصوصی نگرانی میں اس کا مقصد "نوجوانوں کو بااختیار بنانا، مستقبل کو بلند کرنا” ہے۔
فیسٹیول کے اہم شیڈول اور سرگرمیاں درج ذیل ہیں

 پنجاب میں کل جمعہ کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ
17 اور 18 ستمبر کو صبح 10 بجے سے میونسپل سٹیڈیم لاڑکانہ میں ابتدائی میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ فائنل
کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل معرکہ 19 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے میونسپل سٹیڈیم میں ہوگا۔

اصلی فیسٹیول و آگاہی سیشن
19 ستمبر کو شام 5 بجے سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری لاڑکانہ میں مرکزی فیسٹیول سجے گا۔

اس تقریب کے دوران نوجوانوں کو کیریئر گائیڈنس، سکالرشپس، فنی مہارتوں اور جدت (Innovation) جیسے اہم شعبوں میں دستیاب روزگار اور تعلیمی مواقع پر سیر حاصل آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ سندھ کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔