اہم ترین

دفتری امور کی بہتری: اعلیٰ تعلیمی اداروں کے افسران و فیکلٹی کے لیے ٹریننگ پروگرام کا فیصل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب  نے صوبے...

یونیورسٹی آف بونیر میں 2 روز ہ ٹریننگ اختتام پذیر، سرٹیفیکیٹس تقسیم

بونیر (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف بونیر میں "بین" اور...

 پنجاب میں کل جمعہ کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں کل جمعہ کی چھٹی سے متعلق تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ کل (جمعہ) کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کوئی چھٹی نہیں ہوگی اور تدریسی عمل حسبِ معمول جاری رہے گا۔ انہوں نے طلبہ، والدین اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چھٹی کی بے بنیاد اور جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ تعلیمی شیڈول میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا چھٹی کا باضابطہ اعلان صرف محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے، لہٰذا تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے میرے سامنے ابھی تک کوئی  تجویز سامنے نہیں آئی ہے لہذا کل جمعہ کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے