اہم ترین

پنجاب یونیورسٹی میں مینٹورشپ پروگرام 2026ء کی اختتامی تقریب منعقد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں جامعات کے لیے...

سپیشل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر میں بچوں کا عالمی دن مشترکہ تقریب کے ساتھ منایا جائے گا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سپیشل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر کے زیرِ اہتمام بچوں کا عالمی دن ہفتہ 28 نومبر کو منایا جائے گا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی

تاحیات پروفیسر، میو ہسپتال کے شعبۂ ذہنی امراض و ترکِ منشیات کی سابق چیئرپرسن اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی سرپرست پروفیسر ڈاکٹر خالدہ ترین نے

بتایا کہ رواں سال بچوں کے عالمی دن اور معذور افراد کے عالمی دن کی تقریبات مشترکہ طور پر منائی جائیں گی۔

 

اس سلسلے میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر، 43 اے، سوک سنٹر، جوہر ٹاؤن میں خصوصی بچوں کی جانب سے فن کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ ان کی تیار کردہ

دستکاری کی مصنوعات کی نمائش بھی منعقد ہوگی۔