ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کا باقاعدہ آفس آرڈر جاری، حکم عدولی پر سخت کارروائی کا انتباہ
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اساتذہ کے سرکاری دفاتر کے دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں اسکول ڈیوٹی کے اوقات میں سیکریٹریٹ، ڈائریکٹوریٹ اور ضلعی تعلیمی افسران کے دفاتر جانے سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔
اہم نکات:
دفاتر کے دورے پر مکمل پابندی: جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق تمام اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اسکول اوقات کے دوران محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے سیکریٹریٹ، ڈائریکٹوریٹ یا متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر کا دورہ نہ کریں۔
استثنیٰ کا طریقہ کار: آفس آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی استاد کو مقررہ اسکول اوقات کے دوران دفاتر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی پیشگی تحریری منظوری کی صورت میں اس پابندی سے استثنیٰ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
سرکاری دفاتر کے لیے دن اور اوقات: تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اساتذہ کے اپنے دفاتر آنے کے لیے ہفتے میں صرف دو دن (منگل اور جمعرات) مقرر کریں۔ اساتذہ ان دونوں دنوں میں بھی اپنے مسائل کے سلسلے میں دفاتر کا دورہ مقررہ اسکول اوقات ختم ہونے کے بعد ہی کر سکیں گے۔
محکمانہ کارروائی کا انتباہ: محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)…
لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے…
مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے…
کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب لانے اور بچوں کو معیاری…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام خیبرپختونخوا بھر کے میڈیکل و…
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2026ء کا امتحان تمام 15…