اہم ترین

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں...

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت...

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ...

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا...

سکول ایجوکیشن, ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور (سپيشل رپورٹر)

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے  "ایکسٹریم ہارڈ شپ” (شدید انسانی/طبی وجوہات) کے تحت تبادلوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور تبادلہ جات کے عمل کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

درخواستوں کی وصولی اور سکروٹنی کا شیڈول

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، متوقع یا متاثرہ اساتذہ 28 ستمبر سے 8 اکتوبر تک تبادلوں کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ درخواستوں کی وصولی کے بعد ان کی تفصیلی سکروٹنی کا عمل 16 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اعتراضات اور تصدیق کا عمل

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ درخواستوں پر اساتذہ کی جانب سے تحفظات یا اعتراضات 3 نومبر تک وصول کیے جائیں گے، جس کے بعد 20 نومبر تک اساتذہ کی جمع کردہ تمام دستاویزات کی حتمی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

حتمی آرڈرز کا اجراء

محکمہ کے مطابق تمام مراحل طے پانے کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے میں تبادلوں کے حتمی آرڈرز جاری کر دیے جائیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے اس اقدام سے شدید مشکلات کا شکار اساتذہ کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔