لاہور (سپيشل رپورٹر)
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے "ایکسٹریم ہارڈ شپ” (شدید انسانی/طبی وجوہات) کے تحت تبادلوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور تبادلہ جات کے عمل کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
درخواستوں کی وصولی اور سکروٹنی کا شیڈول
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، متوقع یا متاثرہ اساتذہ 28 ستمبر سے 8 اکتوبر تک تبادلوں کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ درخواستوں کی وصولی کے بعد ان کی تفصیلی سکروٹنی کا عمل 16 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
اعتراضات اور تصدیق کا عمل:
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ درخواستوں پر اساتذہ کی جانب سے تحفظات یا اعتراضات 3 نومبر تک وصول کیے جائیں گے، جس کے بعد 20 نومبر تک اساتذہ کی جمع کردہ تمام دستاویزات کی حتمی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
حتمی آرڈرز کا اجراء
محکمہ کے مطابق تمام مراحل طے پانے کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے میں تبادلوں کے حتمی آرڈرز جاری کر دیے جائیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے اس اقدام سے شدید مشکلات کا شکار اساتذہ کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔
پشاور (سپيشل رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور…
کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…
کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…
لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…