اہم ترین

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی...

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

سکول میں بچوں سے مشقت کروانے کا معاملہ، 5 اساتذہ کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری

پشاور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) پشاور نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 5 حیات آباد میں بچوں سے مشقت اور صفائی ستھرائی کروانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے 5 اساتذہ کے خلاف باقاعدہ انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نے حیات آباد سکول کے دورے کے موقع پر بچوں سے کام کرواتے ہوئے دیکھا، جس پر انہوں نے شدید برہمی اور غصے کا اظہار کیا۔ انکوائری کا سامنا کرنے والے اساتذہ میں مختار خان، محمد زاہور خان، محمد ظہیر الدین، قاسم اللہ اور ہلال جاوید شامل ہیں۔

مذکورہ اساتذہ کے خلاف شفاف تحقیقات کے لیے جی پی ایم ایس حیات آباد فیز 3 جے آئی سی ای پشاور کے ہیڈ ماسٹر اشفاق علی شاہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ انکوائری سے متعلق ضروری اندراج اساتذہ کی سروس بکس میں کیا جائے، جبکہ نوٹیفکیشن کی نقل ایس ڈی ای او ایم ٹاؤن ٹو پشاور، متعلقہ سرکل کے اے ایس ڈی ای او (میل) اور دیگر متعلقہ افسران کو ارسال کر دی گئی ہے۔