اہم ترین

گورنر کے پی کے کا جامعات میں غیر ضروری بھرتیاں بند کرنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے...

افغانستان میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر، تعلیمی بحران سنگین

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں تعلیمی بحران نے انتہائی...

شمالی وزیرستان میں میٹرک سالانہ دوم امتحانات ملتوی امتحانی مراکز میں عملے کی تعیناتی منسوخ

بنوں (نامہ نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نے شمالی وزیرستان میں میٹرک سالانہ دوم امتحان 2026 کے حوالے سے اہم نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے امتحانی مراکزی میں امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق،

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کی ہدایات اور موجودہ حالات کے پیشِ نظر شمالی وزیرستان کے امتحانی مراکزی میں امتحانی عملے کی تعیناتی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ نئے امتحانی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ رزماک کالج رزماک شمالی وزیرستان اور تحصیل بکا خیل (میرانشاہ روڈ) کے نامزد امتحانی مراکز میں امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے