اہم ترین

جامعہ کوہاٹ کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری، کے پی کے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کوہاٹ نے بین الاقوامی جامعات...

پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان دوست اقدامات پر آگاہی سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں حکومتی نوجوان دوست...

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے 49...

جامعات میں انتظامی امور کو قانون کے مطابق چلایا جائے، پشاور ہائی کورٹ

انتظامی عہدوں پر باقاعدہ اور اہل افسروں کی مقرری...

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اور جامعہ پشاور کے اشتراک سے باڑہ گلی میں 3 روزہ سوشل ورک کانفرنس کا آغاز

واری (نامہ نگار) شعبہ سوشل ورک شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل اور شعبہ سوشل ورک یونیورسٹی آف پشاور کے باہمی اشتراک سے چوتھی قومی سوشل ورک کانفرنس کا باقاعدہ آغاز باڑہ گلی میں ہو گیا۔ یہ تین روزہ کانفرنس 9 ستمبر تک جاری رہی، جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور پہاڑی علاقوں میں انسانی کمزوریوں پر غور کیا  گیا۔

کانفرنس کا مرکزی موضوع پاور آف کولیبریشن اینڈ پارٹنرشپ: انٹرسیکٹنگ کلائمٹ چینج ود ایمرجنٹ ہیومن ولنریبیلیٹیز ان ماؤنٹینیس لینڈسکیپس” رکھا گیا تھا

افتتاحی تقریب میں چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار خان (تمغہ امتیاز) پشاور یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خصوصی خطاب بھی کیا۔