لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔ امتحانات کا آغاز 3 نومبر سے ہوگا، تعلیمی بورڈ لاہور میں رواں سال 50 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔
چار ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب
بورڈ حکام کے مطابق ریگولر اور پرائیویٹ امیدوار اپنی رول نمبر سلپس فوری حاصل کر سکتے ہیں۔ پرائیویٹ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحان میں شرکت سے قبل اپنی رول نمبر سلپ حاصل کرلیں اور اس پر درج امتحانی مرکز سمیت دیگر تفصیلات کا جائزہ لے لیں