اہم ترین

دورانِ ملازمت وفات پانے والے ایجوکیشن ملازمین کے لیے 1 کروڑ 97 لاکھ امداد منظور, اساتذہ کا خیر مقدم

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے دورانِ...

گوجرانوالہ بورڈ کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرنے والی بصارت سے محروم طالبہ زینت کے اعزاز میں تقریب

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرپرسن تعلیمی بورڈ انجینئر ڈاکٹر اقصی...

راولپنڈی، 10 سالہ طالب علم زیادتی کیس، ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن...

ملتان، ایڈیشنل سیکیریٹری ہیلتھ کا پوسٹ گریجویٹ اینٹری ٹیسٹ امتحانی مراکز کا دورہ، سہولیات کا معائنہ کیا 

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) ایڈیشنل سیکیریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ...

سندھ میں 5 دانش سکول قائم کیے جا رہے ہیں، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود

کراچى (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ...

طلباء پاکستان کا حقیقی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو جدید تعلیم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلباء پاکستان کا حقیقی اثاثہ ہیں اور نوجوانوں کو جدید تعلیم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جبکہ ہم طلباء کو بااختیار بنانے کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں اسکولوں اور مدارس کے طالب علموں میں کروم بکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ذہانت اور محنت کو کبھی بھی امارت اور غربت کی قید میں نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں 27 دانش اسکول زیرِ تعمیر ہیں،

جن میں طلباء کو بہترین سہولیات مفت میسر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دانش اسکولوں میں تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہباز شریف نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے تھے،

اور اب موجودہ حکومت کی جانب سے آئندہ دو سالوں میں ملک بھر میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کیے جائیں گے