spot_img

ذات صلة

جمع

کے پی کے سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کا بحران، 37 ہزار کمرے تعمیرِ نو اور مرمت کے منتظر

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی...

خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کا بحران،26 ہزار سکولوں میں 15 لاکھ نشستوں کی کمی

پشاور (خصوصی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی...

ایمرسن یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سیاست اور غیر قانونی اجتماع کا الزام، 4 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں انتظامی معاملات...

قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ، 16 واں کانووکیشن 21 نومبر 2026 کو منعقد ہوگا

نوابشاہ (نمائندہ خصوصی) قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ...

طلبہ کے لیے ایک لاکھ الیکٹرک (ای) بائیکس فراہم کرنے کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے طلبہ کے لیے ایک لاکھ الیکٹرک (ای) بائیکس فراہم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے، یہ بائیکس طلبہ کو انتہائی آسان اور مکمل طور پر بلاسود اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق اس انقلابی ای بائیک سکیم کے پہلے مرحلے میں صرف طلبہ کو ہی شامل کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو سستی، معیاری اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آ سکے۔ طلبہ پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ای بائیک کی ماہانہ قسط انتہائی کم یعنی تقریباً 2,100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وزیر تعلیم نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب بائیکس کی رجسٹریشن اور ڈاؤن پیمنٹ (پیشگی ادائیگی) پر بھاری سبسڈی فراہم کر رہی ہے، جس کے تحت ہر طالب علم کو مجموعی طور پر 70 ہزار روپے تک کی رعایت دی جائے گی، تاکہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے بھی ای بائیک کا حصول ممکن ہو سکے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے طلبہ میں ایک لاکھ بائیکس کی تقسیم کا یہ عمل مکمل طور پر سود سے پاک ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق طلبہ بنا کسی پریشانی کے حکومت کے اس اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

spot_imgspot_img