کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم قائد اعظم یونیورسٹی میں سرچ اور سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نہ
ہونے کے باعث مستقل وائس چانسلر کے تقرر میں ناکام ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں تیسری بار قائم مقام وائس
چانسلر کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یہ یونیورسٹی گزشتہ 9 ماہ سے اس وقت مستقل سربراہ سے محروم ہے جب اس
وقت کے وی سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو چیئرمین ایچ ای سی مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈین فیکلٹی آف سوشل
سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کو پہلے تین ماہ کے لیے قائم مقام وائس چانسلر بنایا گیا اور بعد میں ان کی
کراچی یونیورسٹی، غیر تدریسی عملے کیلئے سنگین بیماریوں سے بچاو اور علاج کا پرگرام شروع
مدت ملازمت میں تین تین ماہ کی دو بار توسیع کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم میں دو مختلف
سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور وزیر مملکت کے ہوتے ہوئے بھی کمیٹی کے
ناموں پر اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب نے بتایا
کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے اعلیٰ سطح پر ناموں کی منظوری اور اتفاقِ رائے
قائم کرنے کا عمل جاری ہے۔