اہم ترین

جامعہ کوہاٹ کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری، کے پی کے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کوہاٹ نے بین الاقوامی جامعات...

پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان دوست اقدامات پر آگاہی سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں حکومتی نوجوان دوست...

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے 49...

جامعات میں انتظامی امور کو قانون کے مطابق چلایا جائے، پشاور ہائی کورٹ

انتظامی عہدوں پر باقاعدہ اور اہل افسروں کی مقرری...

قوم کی پائیدار ترقی روایتی ڈگریوں کے بجائے فنی تعلیم میں ہے: وزیرِ قانون آفتاب عالم

پشاور ایجو کیشن رپورٹر) وزیرِ قانون، انسانی حقوق و پارلیمانی امور آفتاب عالم نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی مستقل اور پائیدار ترقی کا اصل انحصار روایتی ڈگریوں کی بجائے تکنیکی و فنی تعلیم پر ہے، اور نوجوانوں کو جدید فنی مہارتوں سے آراستہ کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معاونِ خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد عثمان خان بیٹنی کے ہمراہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوہاٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی طور پر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل نوجوان صوبے اور ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کوہاٹ کا تناظر پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 30 لاکھ کی آبادی والے ضلع میں اگر فنی تعلیمی ادارے فعال نہ ہوں اور نوجوانوں کو جدید ہنر نہ سکھایا جائے، تو اس کا براہِ راست معاشی بوجھ صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور پر پڑتا ہے۔