لاہور: یونیورسٹی کی طالبات اور خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والا ملزم ستوکتلہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی کی طالبات اور خواتین اساتذہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کی جانب سے یونیورسٹی کی طالبات اور اساتذہ کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کا ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جس پر ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ملزم ندیم روزانہ یونیورسٹی کے باہر طالبات اور خواتین ٹیچرز کو مبینہ طور پر ہراساں کرتا تھا اور بہانے سے کم عمر طالبات کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش بھی کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ واقعے میں زیرِ استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
یہ واقعہ لاہور میں ستوکتلہ پولیس کی حدود میں واقع ایک نجی یونیورسٹی کے باہر پیش آیا ہے۔
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف…
کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)…
لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے…
مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے…
کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب لانے اور بچوں کو معیاری…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام خیبرپختونخوا بھر کے میڈیکل و…