اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

لاہور سمیت پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)
صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (بارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ تمام بورڈز کے نتائج ان کے دیے گئے آفیشل لنکس اور متعلقہ ویب سائٹس پر جا کر باآسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔

لاہور بورڈ میں نتائج کے باضابطہ اعلان کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، چیئرمین لاہور بورڈ بدرالسلام اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

لاہور بورڈ کے نتائج کے اہم اعداد و شمار:

شامل امیدوار: رواں سال انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 89 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔

کامیاب امیدوار: امتحان میں 1 لاکھ 23 ہزار امیدوار کامیاب قرار پائے۔

کامیابی کا تناسب: لاہور بورڈ کی شرحِ کامیابی 64 فیصد سے زائد رہی۔

ناکام امیدوار: 66 ہزار سے زائد امیدوار امتحان میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

وزیر تعلیم اور بورڈ حکام نے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔