لاہور کے تعلیمی اداروں کے باہر ویپ اور منشیات کی روک تھام کے لیے سی سی ڈی کے خصوصی چیک پوائنٹس قائم

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور بھر میں تعلیمی اداروں کے باہر ویپ، سگریٹ

اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی چیکنگ کے لیے خصوصی پوائنٹس قائم کر دیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے

منشیات کی روک تھام سے متعلق احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسکولوں اور کالجز کے باہر سی سی ڈی کی

خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جہاں طلبہ کو تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل اپنے بیگز چیکنگ کے لیے پیش

کرنا ہوں گے۔

ایک روزہ کمشنر فیصل آباد طالبہ رامین فاطمہ کا سیف سٹی سینٹر کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

سی سی ڈی حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات اور نشہ آور اشیاء کے استعمال

اور فراہمی کا مکمل سدباب کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی سی سی ڈی صدر ڈویژن عمران یوسف نے اپنی

ٹیم کے ہمراہ ایک اسکول کے باہر کیمپ لگا کر طلبہ کے بیگز کا معائنہ کیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل

ہو رہی ہے۔ عمران یوسف کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر لاہور بھر میں

منشیات کے خاتمے کے لیے سی سی ڈی پولیس متحرک ہے اور اسکولوں و کالجز کے باہر خصوصی ٹیمیں باقاعدگی سے

فرائض سرانجام دیں گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سندھ زرعی یونیورسٹی میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مبینہ غیر قانونی ادائیگیوں کے کیس میں دو اکاؤنٹنٹس کی ضمانتیں مسترد

  حیدرآباد (ایجوکیشن رپورٹر) انسدادِ رشوت ستانی کی خصوصی عدالت حیدرآباد کے جج سید خلیل…

19 منٹس ago

وفاقی اردو یونیورسٹی انجمنِ اساتذہ کا رجسٹرار کو خط، سینیٹ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کی انجمنِ اساتذہ نے…

56 منٹس ago

کراچی، مردوں کے عالمی دن کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلے

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مختلف…

1 گھنٹہ ago

بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات کا فقدان، طلبہ و طالبات شدید پریشانی سے دوچار

بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ…

1 گھنٹہ ago

فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز کے لیے "این آر ای” سٹیپ ٹو کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز…

1 گھنٹہ ago

ڈی آئی خان تعلیمی بورڈ میں ڈیجیٹل آن سکرین مارکنگ کی فرضی مشق اور آگاہی سیشن کا انعقاد

ڈیرہ غازی خان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام مستقبل میں روایتی…

1 گھنٹہ ago