لیاری یونیورسٹی، جعلی ڈگری پر اسسٹنٹ برطرف، میڈیا رپورٹ پر فوری کارروائی

کراچی (سپیشل رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری، کراچی نے جعلی ڈگری اور تقرری کے لیے غلط معلومات فراہم کرنے کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ غلام شبیر سوہو کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

جامعہ کے رجسٹرار کیپٹن ڈاکٹر رضا حیدر کی جانب سے جاری کردہ رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق، مذکورہ ملازم کی جعل سازی کا معاملہ میڈیا پر رپورٹ ہونے کے بعد محکمۂ جامعات و بورڈز سندھ اور متعلقہ حکام نے اس کی اعلیٰ سطحی جانچ پڑتال کی۔

آفس آرڈر کے مطابق غلام شبیر سوہو نے 2013ء میں کلرک کم ٹائپسٹ (BPS-13) کی نشست پر تعیناتی کے لیے جامعہ کراچی (یونیورسٹی آف کراچی) کی گریجویشن ڈگری جمع کرائی تھی۔ بعد ازاں جب اسناد کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا تو جامعہ کراچی نے مذکورہ ڈگری کو جعلی (FORGED) قرار دیا۔ اسناد میں ردوبدل اور غیر قانونی طریقے سے ملازمت حاصل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازم کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جامعہ کراچی کے پروفیسر تشدد کیس میں پیشرفت، فریقین میں صلح

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف…

2 گھنٹے ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)…

17 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے…

18 گھنٹے ago

ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے…

19 گھنٹے ago

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب لانے اور بچوں کو معیاری…

1 دن ago

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام خیبرپختونخوا بھر کے میڈیکل و…

1 دن ago