اہم ترین

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ...

اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان...

 ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی...

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب...

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام...

لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے پروجیکٹ ختم، ہزاروں بچے تعلیم کی سہولت سے محروم

راجن پور (ویب ڈیسک) حکومتِ پنجاب نے مختلف پروجیکٹس کو بند کر کے ہزاروں اساتذہ کا روزگار ختم کرنے کے علاوہ بچوں کو ناخواندہ بنا دیا۔ حکومتِ پنجاب نے کفایت شعاری پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے مختلف پروجیکٹس کو ختم کر دیا۔

تعلیم پروگرام جو کہ تین سال سے چل رہا تھا، 31 اگست سے بند ہو جائے گا۔ راجن پور میں اس پروجیکٹ کے تحت جہاں 73 اساتذہ بے روزگار ہوں گے، وہیں 3100 کے قریب بچے بھی تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔ اسی طرح اے ایل پی پروجیکٹ بند ہونے سے 20 اساتذہ بے روزگار ہونے کے ساتھ ساتھ 750 بچے تعلیم سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو جائیں گے۔

راجن پور ضلع پنجاب کا آخری ضلع ہونے کی وجہ سے یہاں پہلے بھی لیٹریسی ریٹ کم ہے۔ لیکن ان پروجیکٹس کے خاتمے سے مزید لوگ ناخواندہ ہوں گے۔ شہری جمال خان علی خان، واحد بخش، رشید احمد، جمیل خان، ارسلان خان، اور محمد آصف خان نے چیف جسٹس اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مداخلت کر کے بنیادی انسانی حقوق دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈی ای او لیٹریسی عمران خان حسانی اور ضلع پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر احتشام الحق احمدانی نے بتایا کہ دونوں پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ چلائے گئے تھے جس کی فنڈنگ یونیسیف (UNICEF) کی طرف سے کی جاتی تھی، بچوں کے نقصان کو پورا کرتے ہوئے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو سکول بند ہوئے ہیں ان کے بچے نزدیکی سکولوں میں داخل کرائے جائیں گے۔ اسی طرح اساتذہ کی تنخواہوں کا مسئلہ پنجاب حکومت نے حل کر دیا ہے، اگلے فیز میں راجن پور کو بجٹ مل جائے گا جس میں معلمات کی بقایا سیلری مل جائے گی۔