اہم ترین

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں...

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت...

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ...

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا...

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی...

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا، تمام عارضی تبادلے اور تقرریاں منسوخ

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کا بڑا فیصلہ: تمام عارضی تبادلے اور تقرریاں منسوخ

فیصلے کا مقصد تعلیمی اداروں میں استاد و شاگرد کے تناسب کو بہتر بنانا ہے، محکمہ تعلیم

پشاور (نامہ نگار) محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور شفافیت کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام عارضی تبادلوں اور تقرریوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کی تفصیلات محکمہ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ تمام متعلقہ شعبوں بشمول ڈائریکٹوریٹ جنرل کامرس ایجوکیشن، ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن اور تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹس پر فوری طور پر لاگو ہوگا۔

فیصلے کی وجوہات محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ:

  • اس فیصلے کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں استاد اور شاگرد کے مثالی تناسب (Teacher-Student Ratio) کو برقرار رکھنا ہے۔
  • عارضی تقرریوں کی منسوخی سے اساتذہ کی کمی کا شکار کالجوں اور جامعات میں افرادی قوت کی کمی دور کی جا سکے گی۔
  • اس اقدام سے تعلیمی نظم و ضبط اور مانیٹرنگ کے عمل میں بہتری آئے گی۔

حکام نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاے گی