اہم ترین

پرائمری سکولوں میں خاکروب کی پوسٹ کی منظوری دی جائے، صدر اپٹا

پشاور (سپیشل رپورٹر)  آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا)...

بلوچستان، 95 یونیورسٹی اساتذہ ملازمت سے برطرف، مزید 2 کے خلاف مقدمات زیر التوا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)  بلوچستان حکومت نے ریاست مخالف سرگرمیوں...

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا)...

محکمہ تعلیم کا اسکولوں میں ‘سمر کیمپس’ لگانے کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران طلبہ کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لیے محکمہ تعلیم نے ایک ماہ کے لیے سمر کیمپس لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سمر کیمپس کے لیے اہم ہدایات

  • وقت: سمر کیمپس کا وقت صبح 7:30 سے ساڑھے 9 بجے تک مقرر کیا گیا ہے تاکہ بچے گرمی کی شدت سے محفوظ رہیں۔
  • آغاز: یہ کیمپ گرمیوں کی چھٹیوں کے پہلے ہفتے سے ہی شروع کر دیے جائیں گے۔
  • مقصد: صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق سمر کیمپس کا بنیادی مقصد ادھورے سلیبس کو مکمل کروانا ہے۔

تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹی سے متعلق اپ ڈیٹ

یاد رہے کہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد اس سال موسمی شدت کے باعث اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات دی گئی ہیں، جس کے مطابق اسکول 23 اگست تک بند رہیں گے۔

اہم تجویز: محکمہ تعلیم میں یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی کمی کو پورا کرنے کے لیے اسکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی جائے۔