کراچی (سپیشل رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ کی عدم دلچسپی اور مجرمانہ غفلت کے باعث کراچی کے معروف اور تاریخی تعلیمی ادارے ‘دہلی گورنمنٹ اسکول کریم آباد’ کی عمارت کو عدالتی احکامات پر سیل کر کے باہر باقاعدہ بورڈ آویزاں کر دیا گیا ہے۔ اس اچانک اقدام سے اسکول میں زیرِ تعلیم 2,800 سے زائد غریب و متوسط طبقے کے طلبہ و طالبات کا تعلیمی سال اور مستقبل شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ عمارت اصل میں "دہلی اینگلو عربک کالج اینڈ اسکولز اولڈ بوائز ایسوسی ایشن” کی ملکیت تھی، جسے 1970ء کی دہائی میں قومیایا (نیشنلائز) گیا تھا۔ معاہدی کی رو سے محکمہ تعلیم سندھ کو عمارت کا ماہانہ کرایہ مالکان کو ادا کرنا تھا، تاہم طویل عرصے تک کرایوں کی عدم ادائیگی اور قانونی چارہ جوئی میں غفلت کے بعد مالکان نے عدالت سے رجوع کیا۔ طویل قانونی جنگ کے بعد عدالت نے عمارت کو ڈی نیشنلائز کرنے اور خالی کر کے سیل کرنے کا حکم جاری کیا۔
دہلی گورنمنٹ اسکول (پرائمری و سیکنڈری، بوائز اینڈ گرلز) شمار کراچی کے بہترین اور شاندار نتائج دینے والے سرکاری اداروں میں ہوتا ہے، جس کے طلبہ نے چند برس قبل بھی میٹرک بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے لیز کی تجدید اور قانونی معاملے کو سنجیدگی سے نہ لینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی عائشہ باوانی کالج اور اسلامیہ کالج کمپلیکس جیسے نامور ادارے اسی قسم کے تنازعات اور کرایوں کی عدم ادائیگی پر سیل ہو چکے ہیں۔ عوام اور تعلیمی حلقوں نے حکومتِ سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی (خصوصی رپورٹ): کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)…
لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے…
مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے…
کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب لانے اور بچوں کو معیاری…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام خیبرپختونخوا بھر کے میڈیکل و…
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2026ء کا امتحان تمام 15…