Categories: بریکنگ نیوز

محکمہ تعلیم کے افسر کا علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈانس، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل تعلیمی حلقوں کی شدید مذمت، کارروائی کا مطالبہ

محکمہ تعلیم کے افسر کا غیر سنجیدہ رویہ اخلاقی گراوٹ کا ثبوت ہے، گریڈ 17 کے پوزیشن ہولڈر سے ایسے مجرا نما رقص کی توقع نہیں تھی: تعلیمی تنظیمیں

ڈیرہ اسماعیل خان (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی رہائش گاہ پر عید ملن کے دوران محکمہ تعلیم کے افسر ڈاکٹر غلام ربانی سدوزئی کی جانب سے کیے جانے والے غیر مہذب رقص پر تعلیمی حلقوں، اساتذہ تنظیموں اور والدین کی طرف سے شدید تنقید اور غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس عمل کو شعبہ تعلیم کے تقدس اور سرکاری افسران کے مروجہ ضابطہ اخلاق (Conduct Rules) کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

شعبہ تعلیم کے وقار کو خاک میں ملا دیا گیا

مختلف اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی نے اپنے مشترکہ ردعمل میں کہا ہے کہ اسکولز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں کلیدی عہدے پر فائز افسر کا ایک سیاسی شخصیت کو خوش کرنے کے لیے اس طرح سرِعام ناچنا انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا:

"تعلیمی اداروں کے سربراہان اور افسران طلبہ کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں۔ اگر گریڈ 17 اور 18 کے افسران سیاسی ڈیروں پر جا کر اس طرح کے غیراخلاقی رقص کا مظاہرہ کریں گے، تو وہ معاشرے اور نئی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟”

سوشل میڈیا پر عوامی ردِعمل اور تنقید

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر اسے ایک مذاق بنا دیا گیا ہے، وہی سنجیدہ حلقوں نے اسے بیوروکریسی اور سرکاری ملازمین کی سیاسی چاپلوسی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سرکاری پروٹوکول اور عہدے کا تقاضا سنجیدگی ہوتا ہے، لیکن مذکورہ افسر نے سستی شہرت اور سیاسی وفاداری ثابت کرنے کے لیے محکمے کی عزت کو داؤ پر لگا دیا۔

سیکرٹری تعلیم سے فوری ایکشن کا مطالبہ

تعلیمی حلقوں نے سیکرٹری اسکولز اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ افسر کے خلاف سرکاری ملازمین کے تادیبی قوانین کے تحت انکوائری شروع کی جائے اور انہیں فوری طور پر عہدے سے معطل کیا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی سرکاری ملازم یا تعلیمی افسر اس طرح کی غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

8 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

8 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

8 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

9 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

9 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

9 گھنٹے ago