Categories: تازہ ترین

محکمہ تعلیم کے منصوبوں کی نگرانی کے لیے 6 رکنی خصوصی کمیٹی قائم

ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ افسران کمیٹی کے ارکان ہوں گے، ترقیاتی منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر جائزہ لے گی

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم نے منصوبوں پر موثر نگرانی اور چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 6 رکنی ڈویلپمنٹ فنڈز ریلیز کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ افسران کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی ہر ترقیاتی منصوبے کے لیے فنڈز جاری کرنے سے قبل مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی، جن میں منصوبے کے لیے مجموعی طور پر کتنے فنڈز مختص کی گئے ہیں، اس میں خرچ شدہ رقم، منصوبے پر عملی پیش رفت کی جانکاری، مزید کتنے فنڈز درکار ہیں اور منصوبے کے واجبات کتنے ہیں، شامل ہیں۔

نئے طریقہ کار کے تحت کمیٹی منصوبوں کی پیش رفت اور فنڈز کے استعمال سے متعلق تفصیلی کارکردگی رپورٹ مرتب کر کے پلاننگ آفیسر کو فراہم کرے گی، تاکہ آئندہ فنڈز کی منظوری میرٹ اور پیش رفت کی بنیاد پر دی جا سکے۔

دستاویزات کے مطابق کمیٹی اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ زیر تعمیر منصوبوں کے لیے مزید فنڈز کس بنیاد پر جاری کیے جائیں، جس کے بعد متعلقہ حکام کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کو کم کرنا، فنڈز کے غیر موثر استعمال کی روک تھام اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے، جس کے باعث کئی منصوبوں کی تکمیل پر آنے والی لاگت میں کروڑوں روپے کے اضافے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

7 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

7 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

8 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

8 گھنٹے ago

بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے کے بعد دیہاڑی کرنے پر مجبور

 لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…

8 گھنٹے ago

یو ای ٹی لاہور میں ’’بین الاقوامیت اور یونیورسٹیوں کی ترقی‘‘ کے موضوع پر خصوصی نشست

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …

9 گھنٹے ago