بینک عملے کی ہوشیاری سے فراڈ کی کوشش ناکام، ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جعلی لیٹر کی تصدیق پر پولیس کی کارروائی، مقدمہ درج کر کے سہولت کاروں کی تلاش شروع
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اکاؤنٹ سے 52 لاکھ 45 ہزار روپے نکلوانے کی مبینہ کوشش کو بینک عملے کی مستعدی نے ناکام بنا دیا، جبکہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ضلع چکوال کی رہائشی ملزمہ قرۃ العین تعلیمی بورڈ کے نام پر ڈرافٹ بنوانے کے لیے بینک پہنچی اور اپنے ساتھ تعلیمی بورڈ کا ایک لیٹر بھی لائی۔ بینک عملے نے لیٹر میں رقم کی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے درستی کروانے کی ہدایت کی، جس پر خاتون چند منٹ بعد دوسرا لیٹر لے کر دوبارہ بینک آ گئی۔
دوسرے لیٹر پر شک گزرنے پر بینک عملے نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کر کے تصدیق کی تو بورڈ حکام نے مذکورہ لیٹر کو مکمل طور پر جعلی قرار دے دیا، جس پر فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا گیا۔
بینک منیجر کامران سعید کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 420، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ سہولت کاروں کی نشان دہی کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…
کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…
لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …