اہم ترین

یو ای ٹی لاہورمیں گرینویٹ قابلِ تجدید توانائی چیلنج 2026 کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وزیراعظم...

جی سی یونیورسٹی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پرتقریب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) جی سی یونیورسٹی لاپور میں چین...

سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط نہ مل سکی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پہلی سہ ماہی گزر گئی تا...

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ریسرچ ایوارڈ مقابلہ کا اعلان، درخواستیں طلب

لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے "پاکستان...

محکمہ سکول ایجوکیشن میں تبادلے متعدد اضلاع کے سی ای اوز تبدیل

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ: لاہور اور راولپنڈی سمیت متعدد اضلاع کے سی ای اوز تبدیل

لاہور (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض نے صوبے بھر میں انتظامی امور کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی ای او میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی طارق محمود کو سی ای او ایجوکیشن لاہور کی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

انتظامی تبدیلیوں کے اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد محمد یاسین خان کو تبدیل کر کے راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ آصف مسعود کو سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد لگایا گیا ہے۔ اسی طرح ارشاد نذر عباس کو سی ای او ایجوکیشن راجن پور کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای او ایجوکیشن جھنگ عقیلہ انتخاب خان کی خدمات واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی جگہ تنویر احمد کو نیا سی ای او ایجوکیشن جھنگ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی ای او میانوالی ملک طارق عباس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبادلے تعلیمی اور انتظامی اہداف کو بہتر طریقے سے حاصل کرنے کے لیے کیے گئے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔