اہم ترین

کالجز میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات، آڈٹ شروع، ٹیمیں تشکیل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری کالجز میں مالی بے ضابطگیوں...

علامہ اقبال میڈیکل کالج کا طالب علم ڈوب کر جاں بحق

لاہور (سپیشل رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سوئمنگ...

کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں یومِ سیاحت پر تقریب

لاہور (خصوصی رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی کے کالج آف ارتھ...

نوکری کا تنازع اور سکول پر تالا،اساتذہ اور 410 طلبہ سڑک پر آ گئے

صوابی (نامہ نگار)ضلع صوابی کے علاقے گدون، گندف میں...

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل...

محکمہ لٹریسی کی کوششیں رنگ لے آئیں، طلبہ کی انرولمنٹ میں 25 فیصداضافہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری مختلف پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر تعلیم نے گذشتہ ایک سال میں لٹریسی سنٹرز میں طلبہ کی انرولمنٹ میں 25 فیصد اضافے پر محکمہ کی  کارکردگی کو سراہا اور تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ محدود وسائل کے باوجود انتہائی قابل ذکر کردار ادا کر رہا ہے

سرکاری سکولوں میں خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے درج ذیل اہم ہدایات اور اہداف بھی جاری کیے

کلاس روم آن ویل’ اور لائبریری آن ویل’ پراجیکٹس کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

‘مڈل ٹیک پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
نارتھ پنجاب اور پوٹھوہار ریجن کو
‘زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن’
زون بنانے کے لیے محکمہ کو فوری ورکنگ شروع کرنے کے احکامات دیے گئے۔

 چالیس ہزار آؤٹ آف سکول بچوں کی اسکولوں میں انرولمنٹ کا نیا ہدف سونپ دیا گیا۔