Syed Haider Iqbal, Secretary Literacy
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) سیکرٹری لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن سید حیدر اقبال نے کہا ہے کہ مزدور، کسان، صنعتی کارکن اور بھٹہ خشت پر کام کرنے والے محنت کشوں کے بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اس ضمن میں گزشتہ 24 سال سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم مئی پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ہمارے عزم کو ہر سال مزید پختہ کرتا ہے۔ سیکرٹری لٹریسی نے کہا کہ محکمہ خواندگی کے زیر اہتمام اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے لئے قائم 250 غیر رسمی اسکول 8 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔
سید حیدر اقبال نے کہا کہ مساجد اور مدارس میں قائم 905 تعلیمی مراکز میں بھی 29 ہزار کے قریب بچے زیرِ تعلیم ہیں۔ سیکرٹری لٹریسی کا کہنا تھا کہ مزدوروں کا عالمی دن ہمیں کم وسیلہ خاندانوں کے ساتھ تعلیمی تعاون کا احساس دلاتا ہے۔ محکمہ خواندگی کا غیر رسمی تعلیم کا یہ ماڈل ان بچوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ سید حیدر اقبال نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن ہمیں اس امر کا احساس دلاتا ہے کہ کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…
پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…
کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…