کراچی ( سٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک کے دوسرے سالانہ (ضمنی) امتحانات 2026ء کا شیڈول باقاعدہ جاری کر دیا ہے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق سائنس اور جنرل گروپ کے ریگولر و پرائیویٹ امیدواروں کے امتحانات 13 نومبر سے شروع ہوں گے
امتحانات کا انعقاد دو شفٹوں میں کیا جائے گا، جس میں صبح کی شفٹ کے اوقاتِ کار 9:30 سے 12:30 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ (دوپہر) کے اوقات 2:30 سے 5:30 بجے تک ہوں گے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز بھی جلد جاری کر دیے جائیں گے۔