نئے ریکروٹمنٹ رولز تمام تعلیمی بورڈز میں نافذ کرنے کا فیصلہ

  • سندھ کے تعلیمی بورڈز کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان: فائر سیفٹی، فارنزک آڈٹ اور IT ماہرین کی بھرتی کی منظوری

    مئی 2026ء کے نئے ریکروٹمنٹ رولز تمام تعلیمی بورڈز میں نافذ کرنے کا فیصلہ سالانہ امتحانات 2026ء کے شفاف انعقاد پر تمام چیئرمینز کو تحسینی اسناد دی جائیں گی: محمد اسماعیل راہو

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو کی زیر صدارت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن، امتحانی نظام کی بہتری اور فارنزک آڈٹ سمیت متعدد اہم امور پر حتمی فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کی اہم تفصیلات و فیصلوں کے نکات:

  • کامیاب امتحانات پر تحسینی اسناد: سالانہ امتحانات 2026ء کے بروقت، شفاف انعقاد اور مقررہ مدت میں نتائج کے اعلان پر تمام بورڈ چیئرمینز کو تحسینی اسناد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • نئے ریکروٹمنٹ رولز 2026 کا نفاذ: صوبائی کابینہ کی جانب سے مئی 2026ء میں منظور کیے گئے نئے ریکروٹمنٹ رولز تمام تعلیمی بورڈز میں نافذ کیے جائیں گے جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گزٹ میں شائع ہوگا۔ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے بھی الگ رولز جلد حتمی شکل اختیار کریں گے۔

    آئی ٹی ماہرین کی فوری بھرتی: ای-مارکنگ، OMR بیسڈ امتحانی نظام اور ڈیجیٹلائزیشن کو فعال بنانے کے لیے تمام بورڈز میں ڈائریکٹر آئی ٹی، ویب سائٹ ڈویلپرز، سینئر ڈویلپرز اور سسٹم و نیٹ ورک سیکیورٹی ایڈمنسٹریٹرز کی فوری بھرتیوں کی اصولی منظوری دی گئی۔

  • فارنزک آڈٹ اور سینیارٹی لسٹیں: تمام تعلیمی بورڈز کے فارنزک آڈٹ کو قانونی ضابطوں کے مطابق آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں فوری تیار کر کے محکمے کو ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی۔

  • فائر سیفٹی کے ہنگامی اقدامات: تمام تعلیمی بورڈز کی عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات کی دستیابی، ان کی فعالیت اور ایمرجنسی ایگزٹس کی باقاعدہ جانچ کو ہر صورت یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کی گئی۔

وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے تاکید کی کہ تمام فیصلوں پر مقررہ مدت کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ بورڈز کے نظام میں شفافیت اور جدید تکنیکی اصلاحات کے ذریعے طلبہ کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (خصوصی رپورٹ): کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)…

7 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے…

7 گھنٹے ago

ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے…

9 گھنٹے ago

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب لانے اور بچوں کو معیاری…

16 گھنٹے ago

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام خیبرپختونخوا بھر کے میڈیکل و…

16 گھنٹے ago

ایم ڈی کیٹ 2026، پنجاب بھر کے 31 امتحانی مراکز میں پرامن انعقاد، 49 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ  2026ء کا امتحان تمام 15…

18 گھنٹے ago