اہم ترین

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی...

ناقص نتائج کے حامل سکول سربراہان نوکریوں سے برخاست ہوں گے۔ وزیر تعلیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) نہم دہم کے نتائج کی ذمہ...

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے...

نجی تعلیمی اداروں کا گرینڈ جرگہ منعقد کرنے کا اعلان

پی ایس آر اے کے تعلیم دشمن اور غیر قانونی اقدامات پر احتجاج ہوگا: پین

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) نے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مبینہ تعلیم دشمن اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی سطح پر اکتوبر میں گرینڈ جرگہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پین کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘پی ایس آر اے’ نجی تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود، رہنمائی اور ریگولیشن کے لیے قائم کی گئی تھی، تاہم اتھارٹی اپنی قانونی ذمہ داریوں سے ہٹ کر ایسے اقدامات کر رہی ہے جو نجی تعلیمی شعبے کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی کے حالیہ فیصلوں کے باعث متعدد نجی سکول بندش کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، جس کے خلاف تمام نجی تعلیمی ادارے متحد ہو کر احتجاج کریں گے۔