اہم ترین

راولپنڈی، نجی سکول میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، حقائق چھپانے کی کوشش, ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود...

نوشہرہ، اساتذہ کے تبادلے سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے تبادلوں کے احکامات، نوٹیفیکیشن جاری

نوشہرہ (نامہ نگار) ضلع نوشہرہ کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 33 (پرائمری سکول ٹیچرز) اور  اساتذہ کے تبادلوں کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) نوشہرہ، ڈاکٹر اقبال خان نے صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی اور ریشنلائزیشن کی پالیسی کے تحت یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ریشنلائزیشن پالیسی کا بنیادی مقصد سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی متوازن تقرری کو یقینی بنانا، اساتذہ کی کمی کا خاتمہ کرنا اور طلبہ کے تعلیمی معیار و تدریسی عمل کو زیادہ فعال اور مؤثر بنانا ہے۔