faiz rasool Punjab university Pakistan
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور نے پنجاب یونیورسٹی میں کلرک بھرتی کروانے کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دستاویز کے مطابق، مدعی محمد حنیف نے تھانہ اینٹی کرپشن لاہور میں درخواست دائر کی کہ ملزم فیض رسول، جو کہ پنجاب یونیورسٹی کے آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ میں کلرک تعینات تھا، نے اسے یونیورسٹی میں سرکاری ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے ابتدائی انکوائری کے بعد ملزم فیض رسول اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف دفعہ 161 بی پی سی اور 5(2)کے تحت مقدمہ نمبر 02/26 درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو لوٹا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر…
لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے 24 رکنی بورڈ آف گورنرز کی…
لاہور(ویب ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا…
ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت راشد منہاس نے…
کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع نجی سکول کے مالک نے مبینہ…