تازہ ترین

بنوں تعلیمی بورڈ میں مبینہ کرپشن کا بازار گرم، ملازمین اور طلبہ سڑکوں پر نکل آئے

قائم مقام چیئرمین امتیاز ایوب کے خلاف شدید احتجاج؛ مالی بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کے سنگین الزامات

بنوں (نمائندہ خصوصی) تعلیمی بورڈ بنوں میں مبینہ کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف ملازمین اور طلبہ نے محاذ کھول دیا۔ قائم مقام چیئرمین امتیاز ایوب کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے بورڈ انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور امتحانی نظام میں ہونے والی بندر بانٹ کو بے نقاب کیا۔

لوٹ مار کا بازار گرم ہے: مقررین مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ ایمپلائز یونین کے صدر سمیع الحق درانی، عرفان خان اور دیگر رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ قائم مقام چیئرمین امتیاز ایوب، جو بیک وقت کوہاٹ بورڈ کا چارج بھی رکھتے ہیں، نے بنوں بورڈ کو لوٹ مار کا مرکز بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال اب برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔

امتحانی عملے کی تعیناتیوں میں لاکھوں کے سودے مقررین نے انکشاف کیا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور انویجیلیٹرز کی تعیناتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لاکھوں روپے کے مبینہ سودے کیے گئے ہیں۔ اس سارے عمل کے لیے ایک مخصوص شخص کو بطور ’ٹاؤٹ‘ استعمال کیا جا رہا ہے جو ملی بھگت سے بندر بانٹ میں مصروف ہے۔

غریب طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانی عملہ طلبہ اور والدین سے ناجائز رقوم وصول کر رہا ہے، جس کی وجہ سے غریب اور مستحق طلبہ شدید ذہنی کرب اور دباؤ کا شکار ہیں۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے بھی ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے نظام کی شفافیت پر سوالات اٹھائے۔

حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ مظاہرین نے حکومتِ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امتیاز ایوب سے بنوں بورڈ کا اضافی چارج فوری طور پر واپس لیا جائے اور بورڈ کے معاملات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں تاکہ تعلیمی نظام کی ساکھ کو بچایا جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے جامعہ کی موجودہ مالی و…

22 منٹس ago

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

2 گھنٹے ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

6 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

6 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

1 دن ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

1 دن ago