لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جامع انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کو تربیت دی جائے گی۔
نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتِ پنجاب نے پرکشش ماہانہ وظیفہ مقرر کیا ہے:
اس سال کے لیے انٹرن شپ کی نشستوں کی تقسیم کچھ اس طرح سے ہے:
امیدواروں کی سہولت اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع فراہم کرنے کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب خواہشمند افراد 15 مئی 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
انٹرن شپ پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار پنجاب حکومت کے آفیشل جاب پورٹل www.jobs.punjab.gov.pk پر جا کر آن لائن فارم پُر کر سکتے ہیں۔
یہ اقدام لائیو اسٹاک کے شعبے میں ماہر افرادی قوت کی شمولیت کے ذریعے صوبے میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا
کراچی (خبر نگار) محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…
کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…
ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…
پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…