Categories: تازہ ترین

نوجوان ڈگری کے ساتھ کردار ہولڈر بھی بنیں،ڈاکٹر طاہر القادری

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2026 میں 17 سو طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں

کانووکیشن سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،مالدیپ کے سابق صدرڈاکٹر وحید حسن ،ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،ڈاکٹر خرم شہزاد کا خطاب

لاہور (سپیشل رپورٹر)منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2026 سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ڈگری ہولڈر بننے سے پہلے کردار ہولڈر بنیں،طلبہ وطالبات حالات کے مطابق خود کو تبدیل کرنے اور منزل تک پہنچنے کےلئے حکمت عملی بنانے کی صلاحیت حاصل کریں۔

سابق صدر مالدیپ ڈاکٹر وحید حسن نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کا شاندار انفراسٹرکچر، جدید تعلیمی سہولیات اور علمی ماحول اس ادارے کی تعلیمی وژن اور مستقبل پر مبنی سوچ کا مظہر ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، فکری اور انسان دوست خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور فکر نے منہاج یونیورسٹی کو علم، تحقیق، کردار سازی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا ایک نمایاں مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ا۔ بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی عملی زندگی میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ سے کہا کہ کانووکیشن صرف ڈگری کے حصول کا مرحلہ نہیں بلکہ علم کو عملی زندگی میں بروئے کار لانے اور معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے عہد کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی تعلیم، کردار اور صلاحیتوں کو انسانیت کی خدمت، امن کے فروغ اور ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے وقف کریں، یہی حقیقی کامیابی ہےوائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی پروگرامز اور تدریسی نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ

منہاج یونیورسٹی کا تعلیمی و تدریسی نظام عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔کانووکیشن میں 17سو طلبہ وطالبات کو بی ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ڈگریاں دی گئیں،بہترین تعلیمی کارکردگی پر 100 طلبہ کو گولڈ میڈلز،، 250 کو رول آف آنر جبکہ 150 طلبہ کو میرٹ سرٹیفکیٹس دیے گئے

۔کانووکیشن تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور،رجسٹرار منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد ، کنٹرولر امتحانات محمد عبداللہ ،پرو ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر شاہد سرویا، ماہر تعلیم ڈاکٹر ہمایوں ڈار،منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے ڈینز ، اساتذہ کرام اورپاس آئوٹ ہونے والے طلبہ کے والدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر اور پی آر او پر ہتک عزت کے مقدمے میں فردِ جرم عائد، ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار

​لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج عبد الغفار نے یونیورسٹی آف…

40 منٹس ago

سندھ زرعی یونیورسٹی میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مبینہ غیر قانونی ادائیگیوں کے کیس میں دو اکاؤنٹنٹس کی ضمانتیں مسترد

  حیدرآباد (ایجوکیشن رپورٹر) انسدادِ رشوت ستانی کی خصوصی عدالت حیدرآباد کے جج سید خلیل…

5 گھنٹے ago

لاہور کے تعلیمی اداروں کے باہر ویپ اور منشیات کی روک تھام کے لیے سی سی ڈی کے خصوصی چیک پوائنٹس قائم

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور بھر میں تعلیمی اداروں…

5 گھنٹے ago

وفاقی اردو یونیورسٹی انجمنِ اساتذہ کا رجسٹرار کو خط، سینیٹ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کی انجمنِ اساتذہ نے…

6 گھنٹے ago

کراچی، مردوں کے عالمی دن کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلے

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مختلف…

6 گھنٹے ago

بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات کا فقدان، طلبہ و طالبات شدید پریشانی سے دوچار

بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ…

6 گھنٹے ago