اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہاں بیٹے کی پیدائش

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

​لاہور (نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہاں

بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر ان کے گھر میں جشن کا سماں ہے اور دوست احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رانا سکندر حیات کے بیٹے کی پیدائش ڈیفنس کے ایک نجی ہسپتال میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام رانا تیمور رکھا ہے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ رانا سکندر حیات کے ہاں اس سے قبل دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، تاہم رانا تیمور کی پیدائش کے بعد صوبائی وزیر تعلیم اب چار بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔

اس خوشخبری کے عام ہوتے ہی سیاسی و سماجی شخصیات اور قریبی دوستوں کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نو مولود اور اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے