spot_img

ذات صلة

جمع

میٹرک اور انٹر کی اسناد پر ب فارم یا شناختی کارڈ نمبر درج کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی...

پشاور، گل بہار سکول کی لیب سے 10 کمپیوٹرچوری، اساتذہ کو تھانے بلا کر تفتیش

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائر سیکنڈری سکول گل...

ٹانک، کوٹ گلان میں گورنمنٹ پرائمری سکول پر مبینہ مسلح شرپسندوں کا حملہ، عمارت مکمل طور پر تباہ

ٹانک (نامہ نگار) ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ گلان میں گزشتہ شب مبینہ مسلح شرپسندوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول بوائز کو بارودی مواد سے دوسری بار نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سکول کا آخری بچ جانے والا کلاس روم بھی تباہ ہو گیا۔ رات کی تاریکی میں کیے گئے اس حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ تعلیمی ادارے پر گزشتہ چار ماہ کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل 14 اپریل 2026 کو بھی اس سکول کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے دو کلاس رومز اور چار دیواری کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

پہلے حملے کے بعد سکول کا صرف ایک کمرہ قابلِ استعمال رہ گیا تھا جہاں اساتذہ بچوں کو تدریسی خدمات فراہم کر رہے تھے، تاہم تازہ دھماکے میں وہ آخری کمرہ بھی زمین بوس ہو گیا ہے، جس سے علاقے کے معصوم بچوں کا تعلیمی مستقبل شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔

علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے سکول پر مسلسل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے تعلیمی اداروں کو فوری فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے اور سکول کی عمارت کی فوری بحالی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

spot_imgspot_img