پشاور،امتحانی فیسوں میں ہزاروں روپے اضافے کے خلاف طلبہ کا کے پی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سپورٹس فنڈز کے نام پر اضافی وصولیاں ناانصافی ہیں، 8 سمسٹرز کی فیس 9 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی: مظاہرین

وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ تعلیم نوٹس لیں، فیسیں واپس نہ ہوئیں تو احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلا دیں گے: علی امان و دیگر

پشاور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ کالج پشاور اور دیگر سرکاری تعلیمی اداروں کے سیکڑوں طلبہ نے امتحانی فیسوں میں مبینہ طور پر ہزاروں روپے کے اچانک اضافے کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فیسوں میں کمی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ اضافی فیسوں کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کالج انتظامیہ کی جانب سے امتحانی فیسوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جس نے طلبہ اور ان کے والدین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ طلبہ کے مطابق، پہلے امتحانی فیس تقریباً 5 ہزار روپے تھی، لیکن اب مختلف پوشیدہ مدات اور فنڈز کے نام پر ان سے اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ سپورٹس فنڈ سمیت دیگر چارجز شامل کر کے فیسوں کو 10 سے 11 ہزار روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔

احتجاج میں شریک طلبہ نے موقف اختیار کیا کہ بیشتر طلبہ کا کھیلوں کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں، اس کے باوجود ان سے بھاری سپورٹس فنڈ وصول کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ سمسٹرز کی مجموعی فیس جو پہلے تقریباً 9 ہزار روپے بنتی تھی، اب بڑھ کر 20 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث متوسط اور غریب طبقے کے طلبہ کے لیے تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہو گیا ہے۔

مقررین کا خطاب: مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج پشاور کے طالب علم علی امان نے کہا کہ "آج ہمیں کلاس رومز میں ہونا چاہیے تھا، لیکن حکومت کے ظالمانہ فیصلوں نے ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ہمارے والدین محنت مزدوری کر کے ہمیں پڑھا رہے ہیں، لیکن تعلیمی اخراجات میں بے تحاشا اضافہ نوجوانوں کو تعلیم سے دور کرنے کی سازش ہے۔

مظاہرین نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیرِ تعلیم سے اس معاملے پر فوری مداخلت اور نوٹس لینے کی اپیل کی۔ طلبہ نے خبردار کیا کہ اگر فیسوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے صوبے تک وسیع کر دیا جائے گا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی طالب علم سفیان عباسی جاں بحق

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر…

6 گھنٹے ago

تاخیر سے کیوں آئےہو،قاری کا12سالہ طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں…

18 گھنٹے ago

ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی گی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے 24 رکنی بورڈ آف گورنرز کی…

21 گھنٹے ago

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے ’کنگ سلمان یونیورسٹی فار نیشنل ڈیفنس‘ رکھنے کی منظوری

لاہور(ویب ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا…

2 دن ago

اوورسیز پاکستانی کا 5 لاکھ کمپیوٹر ٹیبلٹ پاکستانی طلبہ کو عطیہ کرنے کا اعلان

ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت راشد منہاس نے…

3 دن ago

کوہاٹ میں 12 سالہ طالب علم پر سکول مالک کا تشدد،ملزم گرفتار

کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع نجی سکول کے مالک نے مبینہ…

3 دن ago