spot_img

ذات صلة

جمع

جی سی یو ، منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک کمی

جی سی یو کا تاریخی فیصلہ: منتخب ڈگری پروگرامز...

یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن آن لائن کلاسز کا حکم

پٹرولیم بحران کا اثر: خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز اور...

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا...

پشاور تعلیمی بورڈ،میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان، 27 ہزار سے زائد طلبہ فیل


پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا: 27 ہزار سے زائد طلبہ فیل، سائنس گروپ میں اومامہ علی اور آرٹس میں محمد ابوذر کی پہلی پوزیشن

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)

پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق دسویں جماعت کے 27 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں کامرانی حاصل نہ کر سکے۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق، رواں سال نویں جماعت کے امتحانات میں کل 97 ہزار 950 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 57 ہزار 847 طلبہ کامیابی حاصل کر کے دسویں جماعت میں پروموٹ ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب، دسویں جماعت کے 95 ہزار 496 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 66 ہزار 988 طلبہ پاس قرار پائے جبکہ 27 ہزار 788 طلبہ فیل ہو گئے۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ

  • سائنس گروپ:سائنس گروپ میں اومامہ علی نے 1182 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سیدہ عتیقہ 1178 نمبرز کے ساتھ دوسرے جبکہ حریم خان 1177 نمبرز لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔
  • آرٹس گروپ:آرٹس گروپ میں محمد ابوذر نے 1088 نمبرز لے کر میدان مار لیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سائرہ ظفر 1074 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ سیف ہمدان 1062 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

اسپیشل بچوں کی کیٹگری

اسپیشل بچوں کی خصوصی کیٹگری میں محمود ایاز نے 1060 نمبرز کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، رابعہ بی بی نے 1052 نمبرز کے ساتھ دوسری اور محمد آذان خان نے 1050 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔