اہم ترین

یو ای ٹی لاہورمیں گرینویٹ قابلِ تجدید توانائی چیلنج 2026 کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وزیراعظم...

جی سی یونیورسٹی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پرتقریب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) جی سی یونیورسٹی لاپور میں چین...

سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط نہ مل سکی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پہلی سہ ماہی گزر گئی تا...

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ریسرچ ایوارڈ مقابلہ کا اعلان، درخواستیں طلب

لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے "پاکستان...

پشاور, ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، 12ویں جماعت کا طالب علم قتل، دوست زخمی

پشاور: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، 12ویں جماعت کا طالب علم قتل، دوست زخمی

پشاور (نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے علاقے رشید گڑھی میں موبائل فون چھیننے کی لرزہ خیز واردات کے دوران نامعلوم راہزنوں نے فائرنگ کر کے 12ویں جماعت کے نوجوان طالب علم کو قتل کر دیا، جبکہ اس کے دوست کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمان مقتول اور اس کے ساتھیوں سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔

تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو درج کروائی گئی رپورٹ میں مدعی رحیم اللہ ولد یوسف خان نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں، 18 سالہ ہاشم اللہ اور وقاص کے ہمراہ عشاء اور تراویح کی نماز ادا کرنے کے بعد کھانا کھانے بازار گئے تھے۔ واپسی پر محلہ گلزار کالونی کے قریب موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے انہیں پستول کی نوک پر روکا اور موبائل فونز سمیت پرس چھین لیے۔

عینی شاہدین اور مقتول کے دوستوں کے مطابق، راہزنوں نے مزاحمت کرنے پر رحیم اللہ کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا اور جب وہ واردات کے بعد ملزمان کو دیکھ رہے تھے تو ایک مسلح شخص نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گولی ہاشم اللہ کے سینے میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ جواں سالہ طالب علم کی ناگہانی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور گھر میں ماتم کا سماں ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔