اہم ترین

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف...

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے...

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں...

وزیرِ تعلیم کے حکم کے باوجود دو ماہ بعد بھی اسلامیہ کالج میں بائیومیٹرک سسٹم اپریشنل نہ ہو سکا

پشاور (سپیشل رپورٹر) تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور...

پشاور یونیورسٹی، اے ٹی ایم میں پھنسی خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے باحفاظت نکال لیا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں کافی شاپ کے قریب واقع اے ٹی ایم بوتھ میں ایک خاتون اچانک اندر محصور ہو کر رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق خاتون پیسے نکلوانے کے لیے اے ٹی ایم کے اندر گئیں اور اندر سے دروازہ لاک کر دیا۔ تاہم، رقم نکالنے کے بعد جب انہوں نے باہر نکلنے کی کوشش کی تو دروازے کا لاک نہ کھل سکا۔ خاتون کے اے ٹی ایم میں پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد تکنیکی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے دروازے کا لاک کاٹ دیا اور خاتون کو بغیر کسی نقصان کے باحفاظت باہر نکال لیا۔